بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 جولائی تک توسیع
بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پرسماعت اے ٹی سی جج امجدعلی شاہ نے کی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 23 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے چھبیس نومبر احتجاج کے 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 11 جولائی تک توسیع کر دی۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پرسماعت اے ٹی سی جج امجدعلی شاہ نے کی،بشری بی بی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ہرقسم کی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
عدالت نےبشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتےہوئےمزیدسماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کر دی،26 نومبر احتجاج پربشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔