بلوچستان: عاشورہ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان
حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر بلوچستان میں سرکاری و نیم سرکاری تمام دفاتر بند رہیں گے، تعطیلات کا فیصلہ محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی پہلے سے ہی عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس جمع کرانے کا نظام ختم
وفاقی نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی نیز یہ تعطیلات کابینہ ڈویژن کے 19 جنوری 2026 کے جاری سرکلر کے تسلسل میں کی گئی ہیں۔
علاؤہ ازیں، سندھ حکومت نے بھی یوم عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم الحرام کو چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ کی جانب سے جاری اس اعلامیے کے مطابق 25 اور 26 جون 2026 یعنی جمعرات اور جمعہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی اور اس کے دوران صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی مراکز اور دفاتر بند رہیں گے۔
مزید برآں، وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم مخصوص سہولیات اور موبائل سروسز بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔