تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی، وفاقی وزیر نے عوام کو خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل
وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے عوام کو خوشخبری سنائی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 23 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا، تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی۔

بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، امریکا ایران کے درمیان ثالثی کا سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے سر جاتا ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ہرقسم کی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا، تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی، کہا جاتا ہے ایران پر سے پابندیاں ہٹنے سے گیس کی قلت ختم ہو جائے گی، حکومت اسکلڈ لیبرفورس پر کام کر رہی ہے، لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ ہنر حاصل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنر کے بغیر بیرون ممالک بھی لوگوں کو نہیں لے رہے، ہنر نہیں ہے تو سیکھیں حکومت مواقع فراہم کر رہی ہے، وزیراعظم کئی بار مذاکرات کی دعوت دے چکے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی حد تک برف پگھلی ہے، آگے کتنی پیشرفت ہو گی یہ دیکھنا ہوگا، اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کی جائیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.94 ▼ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▲ 0.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں