جے یو آئی رہنما مولانا واسع کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 1 اہلکار جاں بحق
مولانا عبدالواسع کے سکواڈ میں شامل اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) کی گاڑی اور کرین کے درمیان حادثہ پیش آیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 23 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے سکواڈ میں شامل اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) کی گاڑی اور کرین کے درمیان حادثہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ کان مہترزئی کے علاقے میں رونما ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ہرقسم کی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔