بجٹ 27- 2026: ماہانہ 1 سے 3 لاکھ تک کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

بجٹ 27- 2026
ملک میں ماہانہ 2 سے 3 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ہے/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published June, 11 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجٹ 27- 2026 میں ماہانہ ایک سے تین لاکھ والے تنخواہ دار افراد کو ٹیکس میں ریلیف کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، بالخصوص متوسط طبقے کو انکم ٹیکس میں بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں ماہانہ ایک، دو اور تین لاکھ روپے تنخواہ لینے والے لاکھوں ملازمین کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کی ابتدائی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں، جس پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ماہانہ 2 سے 3 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ہے، جنہیں اس ریلیف سے براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو 3، 5 اور 10 فیصد ریلیف دینے کے حوالے سے 3 مختلف تجاویز شیئر کر دی ہیں، جن کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی، اس ریلیف کا مقصد مہنگائی کے پپسے ہوئے سفید پوش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں