ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات
گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 11 2026 |
اسلام آباد: (سنو نیوز) ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ گرمی کی شدت رواں ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ سکردو میں درجہ حرارت 16 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

آزاد کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مظفرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ سرینگر میں پارہ 29 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاق کا صحت سہولت پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پشاور میں درجہ حرارت 42 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ سوات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے ساتھ دوپہر کے بعد تیز اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، کرک، لکی مروت، وزیرستان، پاڑاچنار اور گردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں بھی سورج آگ برسائے گا۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں پارہ 40 سے 27 ڈگری جبکہ ملتان میں 43 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ میدانی علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد میں پارہ 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اکثر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا اور اس دوران تیز، گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں