ڈرائیونگ لائسنس کا نظام مکمل پیپر لیس اور کیش لیس ہو گیا

Islamabad Traffic Police Digital System
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published June, 11 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت اور جدید نظام کے نفاذ کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار میں بڑا اور اہم انقلابی قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لائسنس کے تمام مراحل کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرتے ہوئے نظام کو مکمل طور پر پیپر لیس اور کیش لیس بنا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کیلئے سہولت پیدا کرنا اور سرکاری خدمات کو تیز، شفاف اور آسان بنانا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ پیشرفت انسپکٹر جنرل اسلام آباد اور چیف ٹریفک پولیس افسر محمد سرفراز ورک کی قیادت میں عمل میں لائی گئی ہے، جو نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت شہریوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے اضافی دستاویزات یا فوٹو کاپیاں ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہوگی، شہری صرف اپنا اصل قومی شناختی کارڈ پیش کرکے لائسنس کے حصول کے مراحل مکمل کر سکیں گے۔

مزید برآں فیسوں کی ادائیگی کے طریقہ کار کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس کر دیا گیا ہے، درخواست گزار اب بینکنگ ایپس، موبائل والٹس اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے موقع پر ہی فیس ادا کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف کرپشن کے امکانات کو کم کرے گا بلکہ شہریوں کے وقت اور وسائل کی بچت میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پرانی موٹرسائیکل کو نئی بنا کر بیچنے والوں کی شامت آگئی

واضح رہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اس سے قبل چالان کی ادائیگی کے نظام کو بھی کیش لیس کر چکی ہے، جس کے بعد یہ ایک اور بڑا قدم ڈیجیٹل گورننس کی سمت میں پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں