پی کے ایل آئی کا عالمی کارنامہ، 24 گھنٹوں میں 10 کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ
دنیا کی پہلی 10 وے لیونگ ڈونر لیور ٹرانسپلانٹ (سویپ) چین پاکستان میں مکمل ہو گئی، 10 ڈونرز، 10 مریض ، 20 بڑی سرجریز، پی کے ایل آئی کا تاریخی کارنامہ بن گیا۔
پی کے ایل آئی نے لیور ٹرانسپلانٹیشن میں نیا عالمی معیار قائم کر کے ڈونر عدم مطابقت کو زندگی بچانے کے موقع میں بدل دیا۔
پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مریضوں کو نئی زندگی مل گئی، پی کے ایل آئی نے لیور ٹرانسپلانٹیشن میں پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، چیف منسٹر کارڈک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز
پی کے ایل آئی نے نیشنل سویپ لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام کے قیام کی تجویز پیش کر د ی۔
شعبہ لیور ٹرانسپلانٹ کے سربراہ پروفیسر فیصل ڈار نے اس تاریخی کامیابی پر پی کے ایل آئی کی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان اور انسانیت کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے۔