پانی کے بل جمع نہ کروانے والوں کیلئے آخری وارننگ جاری

Water Bill Defaulters
فائل فوٹو
Updated | Published October, 9 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) واسا راولپنڈی نے پانی کے بل اور دیگر واجبات طویل عرصے سے ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں ادائیگی نہ کرنے والوں کے پانی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔

واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی نے واجبات کی وصولی کیلئے کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور نادہندگان کے خلاف ریونیو ریکوری مہم کے تحت آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے ای بلاک میں کارروائی کی گئی، جہاں طویل عرصے سے پانی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو واجبات جمع کروانے کیلئے آخری مہلت دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ آپریشن واسا راولپنڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر عزیز اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا، کارروائی کی نگرانی سینئر اسپیشل مجسٹریٹ عامر اشفاق قریشی، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو طاہر بشیر مرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو اکمل یاسین نے کی۔

آپریشن میں واسا کے متعلقہ حکام، فیلڈ عملے اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر سینئر اسپیشل مجسٹریٹ عامر اشفاق قریشی نے کہا کہ نادہندگان کو واجبات کی ادائیگی کا آخری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ جو صارفین مقررہ مدت کے اندر اپنے ذمہ واجب الادا رقم جمع نہیں کروائیں گے، ان کے پانی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ صارفین کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق ریونیو ریکوری مہم کا بنیادی مقصد واجبات کی بروقت وصولی یقینی بنانا اور ادارے کے مالی وسائل کو مستحکم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو کے پی میں گورنرراج سے گریز کا مشورہ

واسا انتظامیہ نے تمام گھریلو اور کمرشل صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ کنکشن منقطع ہونے اور قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے اپنے بقایا جات فوری ادا کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.29 ▲ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 0.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,754 ▲ 3,940
Gold 22K Per Tola 394,858 ▲ 3,612
Gold 21K Per Tola 376,910 ▲ 3,448
Gold 18K Per Tola 323,066 ▲ 2,955
Silver Per Tola 6,185 ▼ 24
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▲ 19.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں