عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اتار چڑھاؤ

Crude Oil Prices
فائل فوٹو
Updated | Published October, 3 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوران امریکی خام تیل اور برینٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.90 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی خام تیل 91.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ خام تیل کی قیمت بھی معمولی کمی کے ساتھ 102.30 ڈالر فی بیرل ہوگئی، برینٹ کی قیمت میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے برعکس اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، مربن خام تیل کی قیمت 1.30 فیصد اضافے کے بعد 110.80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ ایسے وقت میں جاری ہے جب سرمایہ کار عالمی طلب، سپلائی اور خطے کی صورتحال سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، امریکی خام تیل کی قیمت 3.42 ڈالر کم ہوکر 89.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح لندن برینٹ خام تیل بھی گزشتہ روز 2.51 فیصد سستا ہوا تھا اور اس کی قیمت 2.57 ڈالر کی کمی کے بعد 99.74 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:750 روپے کے پرائز بانڈ والوں رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی کا اثر مختلف ممالک میں ایندھن کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مارکیٹ کی تازہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.91 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.75 ▼ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.81 ▲ 0.99
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.72 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,440 ▼ 3,358
Gold 22K Per Tola 395,487 ▼ 3,078
Gold 21K Per Tola 377,510 ▼ 2,938
Gold 18K Per Tola 323,580 ▼ 2,518
Silver Per Tola 6,262 ▼ 121
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▼ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 ▲ 5.36
Diesel HSD Per Litre 272.29 ▼ 4.90
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 ▲ 7.68
LPG Per Kg 279.34 ▲ 20.69
ضرور پڑھیں