سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold Price Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published October, 2 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار 181 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 1 ہزار 715 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔

10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 43 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 639 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف سکیم ختم کرنے کا مطالبہ

عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد زیورات خریدنے والے صارفین کے لیے قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں، جبکہ سرمایہ کار بھی عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں