عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Brent Crude Oil
فائل فوٹو
Updated | Published October, 2 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 29 سینٹ، یعنی 0.28 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 102.60 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 27 سینٹ، یعنی 0.29 فیصد اضافے کے بعد 93.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ذہن نشین رہے کہ ایک روز قبل تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، برینٹ کی قیمت 4 ڈالر سے زیادہ بڑھی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 2 ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ میں یہ ردعمل چین کی ایندھن برآمدات روکنے کی اطلاعات اور امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے سے متعلق رپورٹ کے بعد سامنے آیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی برآمدات کی بہتر صورتحال ایک طرف قیمتوں پر دباؤ کم کررہی ہے، تاہم خلیج کی جانب مزید امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی روانگی اور چین کی جانب سے ریفائنڈ مصنوعات کی برآمدات محدود کرنے کی اطلاعات اس کے برعکس اثر ڈال رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ، نوٹی فکیشن جاری

برینٹ کی قیمت رواں ہفتے مجموعی طور پر تقریباً 1.93 فیصد کمی کی جانب گامزن ہے، تاہم ستمبر میں اس کی قیمت مجموعی طور پر تقریباً 14 فیصد بڑھی تھی۔ دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی نے گزشتہ ماہ تقریباً 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں