سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی
صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے فی تولہ کی سطح پر آگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 161 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 50 سینٹس کم ہوکر 60 ڈالر 50 سینٹس ہوگئی۔
عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کم ہوکر 6 ہزار 528 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 5 ہزار 596 روپے کی سطح پر آگئی۔