خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 24 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)ملک میں آج مسلسل چوتھے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے جب کہ 10 گرام سونا 4800 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ فی اونس سونا 56 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگیا، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت رواں ماہ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ ستمبر کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 43 ہزار 647 روپے سے 4 لاکھ 59 ہزار 540 روپے کے درمیان رہی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.40 ▼ 1.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.86 ▼ 2.94
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 —
Gold 22K Per Tola 416,307 —
Gold 21K Per Tola 397,384 —
Gold 18K Per Tola 340,615 —
Silver Per Tola 6,933 —
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 0.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 —
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں