موٹروے پر سفر مزید مہنگا، ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو پر سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published July, 5 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو پر سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے موٹروے ایم ٹو کے نئے ٹول ریٹس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ٹول ریٹس کا اطلاق 5 جولائی 2026 سے ہو گا جبکہ یہ شرحیں 23 اپریل 2027 تک نافذ العمل رہیں گی۔

این ایچ اے کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافہ 2014 کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جس کے مطابق مخصوص مدت کے بعد ٹول ریٹس میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

نئے شیڈول کے تحت لاہور اسلام آباد موٹروے پر کار، جیپ اور ٹیکسی کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر ایک ہزار 430 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، ویگن کے لیے ٹول ٹیکس 2 ہزار 390 روپے جبکہ کوسٹر کے لیے 3 ہزار 350 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

این ایچ اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بسوں کے لیے ٹول ٹیکس 4 ہزار 770 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 2 اور 3 ایکسل ٹرکوں کو 6 ہزار 210 روپے ٹول ادا کرنا ہو گا جبکہ آرٹیکیولیٹڈ ٹرکوں کے لیے ٹول ٹیکس 7 ہزار 980 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر تمام گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی لازمی قرار

ٹول ٹیکس میں اضافے کے بعد لاہور سے اسلام آباد سفر کرنے والے شہریوں، ٹرانسپورٹرز اور کمرشل گاڑی مالکان کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

ٹرانسپورٹ شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ موٹروے ٹول ریٹس میں اضافے کا اثر کرایوں اور سامان کی ترسیل کے اخراجات پر بھی پڑ سکتا ہے۔

این ایچ اے حکام کے مطابق نئے ٹول ریٹس مقررہ پالیسی اور معاہدے کے تحت نافذ کیے گئے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.44 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.19 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,785 ▲ 8,962
Gold 22K Per Tola 394,886 ▲ 8,216
Gold 21K Per Tola 376,937 ▲ 7,842
Gold 18K Per Tola 323,089 ▲ 6,722
Silver Per Tola 6,376 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,630 ▲ 46.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53 ▼ 1.97
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں