اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ڈالر مستحکم

Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
Updated | Published June, 24 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں بھی استحکام برقرار رہا، جسے معاشی حلقے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 422 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 115 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 177 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج ابتدائی سیشن میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں کی جانب گامزن کر دیا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی توقعات کے باعث حصص بازار میں مثبت ماحول پیدا ہوا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید مضبوط ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی، کرنسی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر 278 روپے 21 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی اور انڈوں کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

 

 

 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں استحکام درآمدی اخراجات اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ڈالر کے استحکام کو ملکی معیشت کیلئے مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.67 ▲ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.17 ▼ 0.77
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.87 ▼ 0.76
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.21 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.87 ▲ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں