آج پیش ہے ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس
آج پیش ہے ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس

آج افطاری کے بعد کھانے میں کھائیں ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس جس کی ترکیب ذیل میں دی گئی ہے۔

اجزاء: چاول دو کپ (چکن کی یخنی میں ابا لیں)، بون لیس چکن آدھا کلو (ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، نمک حسب ضرورت، زیتون کا تیل پانچ چائے کے چمچے، کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ،گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز، حسب ضرورت (سب کو باریک کاٹ لیں)، ہری مرچیں چار عدد، چکن یخنی ایک کپ، سویا سوس دو کھانے کے چمچے، چائنیز نمک ڈیڑھ چائے کا چمچہ، پساہوا لہسن ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچہ۔

ترکیب: سب سے پہلے چاول کو مرغی کی یخنی میں تین کنی ابال لیں پھر اسے الگ رکھ دیں۔ اس کے بعد کڑاہی میں تھوڑا سا زیتون کا تیل، کٹی ہوئی سبزیاں اور چاول ڈال کر فرائی کریں۔ اسی دوران اس میں چائنیز نمک، کالی مرچ ڈالیں اور اسے الگ اتار کر رکھ لیں۔

 پھر فرائی پین میں تین چمچے زیتون کا تیل، چکن کے ٹکڑے اور پسا ہوا لہسن ڈال کر فرائی کرلیں۔ اس کے بعد چکن کی یخنی (جو پہلے نکال مرچیں کر الگ رکھی ہوئی تھی) تقریباً ایک کپ اس میں ڈال کر خشک کرلیں۔ خشک ہونے پر اس میں ادرک (لمبی کٹی ہوئی) سویا ساس اور ہری مرچ ڈال دیں پھر الگ ڈش میں چاولوں ک