کریمی فروٹ سلاد
21 فروری 2026
اگر آپ افطار کیلئے مزیدار ڈیزرٹ بنانا چاہتے ہیں تو یہ کریمی فروٹ سلاد بہترین انتخاب ہے۔ اس کی کریمی ساخت اور رنگ برنگے پھل اسے نہ صرف ذائقے دار بلکہ دیدہ زیب بھی بناتے ہیں۔
اجزاء:
- سیب (کیوبز میں کٹے ہوئے) – 2 عدد
- کیلا (سلائس کیا ہوا) – 2 عدد
- اسٹرابیری – 1 کپ
- انگور (آدھے کٹے ہوئے) – 1 کپ
- انناس (کیوبز میں) – 1 کپ
- انار کے دانے – ½ کپ
- فریش کریم – 1 کپ
- کنڈینسڈ ملک – ½ کپ
- شہد – 2 کھانے کے چمچ
- ونیلا ایسنس – چند قطرے
- باریک کٹے بادام اور پستہ – 2 کھانے کے چمچ
- رنگ برنگی جیلی (کیوبز میں کٹی ہوئی) – 1 کپ
طریقۂ تیاری:
- سب سے پہلے تمام پھل اچھی طرح دھو کر صاف کریں اور خوبصورت کیوبز یا سلائسز میں کاٹ لیں۔
- ایک بڑے شیشے کے باؤل میں فریش کریم کو ہلکا سا پھینٹ لیں تاکہ وہ نرم اور فلفی ہو جائے۔
- اس میں کنڈینسڈ ملک، شہد اور ونیلا ایسنس شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
- اب تمام کٹے ہوئے پھل اور جیلی شامل کریں اور نرمی سے مکس کریں تاکہ پھل ٹوٹیں نہیں۔
- آخر میں اوپر سے بادام اور پستہ چھڑک دیں۔
- سلاد کو کم از کم ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ ٹھنڈا اور مزید لذیذ ہو جائے۔
اس فروٹ سلاد کو شیشے کے خوبصورت پیالوں میں نکال کر اوپر سے چند اسٹرابیری سلائسز اور پودینے کے پتے سے گارنش کریں۔ اگر چاہیں تو اوپر سے تھوڑا سا چاکلیٹ سیرپ بھی ڈال سکتے ہیں۔
سحر و افطار اوقات
26 February 2026, 8th Ramadan