سحری کے لیے توانائی سے بھرپور اسموتھی
19 فروری 2026
رمضان المبارک میں سحری ایسا کھانا ہونا چاہیے جو دن بھر توانائی فراہم کرے، پیاس کم لگائے اور معدہ بھاری بھی نہ کرے۔
سیب اور کھجور کا یہ اسموتھی فائبر، قدرتی مٹھاس، پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور ہے جو روزے کے دوران آپ کو چست اور توانا رکھتا ہے۔
اجزاء (1–2 افراد کے لیے)
بڑا سیب 1 عدد
بادام 6 سے 7 عدد
دارچینی پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ
دودھ 1 کپ
کھجور 3 سے 4 عدد
بادام کترے ہوئے — گارنش کے لیے
سب سے پہلے سیب کو اچھی طرح دھو کر اس کے بیج نکال لیں اور چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں، اگر آپ چاہیں تو چھلکا بھی اتار سکتے ہیں لیکن فائبر کے لیے چھلکے کے ساتھ استعمال کرنا بہتر ہے۔
بلینڈر میں کٹے ہوئے سیب، بادام، دارچینی پاؤڈر، دودھ اور بیج نکالی ہوئی کھجوریں شامل کریں، تمام اجزاء کو اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ اسموتھی کریمی ہو جائے۔
اسموتھی کو گلاس میں نکالیں، اوپر سے کترے ہوئے بادام چھڑکیں اور فوراً پیش کریں۔
آپکی توانائی سے بھرپور ڈرنک تیار ہے آپ اسے سحروافظار دونوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔
سحر و افطار اوقات
26 February 2026, 8th Ramadan