مکہ میوزیم میں قرآن مجید کے 2 نادر صفحات کی نمائش
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قرآن مجید کے دو نادر صفحات پر انتہائی خوبصورت انداز میں خطِ کوفی میں سورۃ اللیل اور سورۃ القدر لکھی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہر صفحہ سات سطروں پر مستمل ہے۔ تحریر کے لیے گہری بھورے رنگ کی روشنائی استعمال کی گئی ہے جبکہ آیات کو ملانے یا جدا کرنے کے لیے لگائی گئی علامات سنہری رنگ کی ہیں جو دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
خطِ کوفی کی نمایاں خصوصیت حروف تہجی ’الف اور لام‘ کا دائیں جانب ہلکا سے جھکاؤ اور اعراب یا نقطوں کا نہ ہونا ہے۔ یہ تحریری خصوصیات کوفی رسم الخط کی ابتدائی خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہیں۔ عربی خطاطی کے ارتقا اور قرآن کریم کی تحریر و تدوین کے مراحل کے طریقوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ دونوں صفحات زائرین اور محققین کو خط کوفی کے جمالیاتی حسن اور اس کی منفرد خصوصیات سے آگاہ کرنے کا ذریعہ ہیں ان صدیوں پر محیط علمی اور فنی کوششوں کی یاد دلاتے ہیں جو قرآن کریم کی خدمت کے لیے وقف کی گئییں۔
واضح رہے کہ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم، قرآن کریم کی تاریخ اور علوم سے آگاہی فراہم کرنے والے اہم ثقافتی و علمی مراکز میں سے ایک ہے۔