ایران کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی انتقال کرگئے
آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم ایران کے شہر مشہد میں حاصل کی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 17 2026 |
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے ممتاز مذہبی رہنما اور دینی عالم آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کے دفتر سے جاری بیان میں وفات کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ وحید خراسانی کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم ایران کے شہر مشہد میں حاصل کی۔ وہ اپنی زندگی میں دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے اور طویل عرصے تک علمی و تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شہباز شریف اور عاصم منیر کی نمایاں پوزیشن
رپورٹس کے مطابق ان کا تدریسی سلسلہ 2018ء تک جاری رہا، تاہم بیماری کے باعث اس کے بعد انہیں باقاعدہ تدریس ترک کرنا پڑی۔
ان کی وفات پر نمازِ جنازہ اور تدفین کے انتظامات سمیت دیگر تفصیلات کا اعلان ان کے دفتر کی جانب سے متوقع ہے۔