ماسکو: فوجی طیارہ خوفناک حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

Russian military plane crash
فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے مشرقی علاقے امور میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کے عملے کے 6 ارکان ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثہ امور ریجن میں پیش آیا، جہاں ٹی یو-95 طیارہ تربیتی پرواز انجام دے رہا تھا، طیارہ پرواز کے دوران ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے باعث زمین پر موجود افراد کو نقصان نہیں پہنچا۔

وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں موجود عملے کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک رکن زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔

روسی حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارہ کسی قسم کا اسلحہ یا گولہ بارود لے کر پرواز نہیں کر رہا تھا، حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

روسی فضائیہ کی ایک تحقیقاتی ٹیم کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا ہے تاکہ طیارہ گرنے کی وجوہات اور حادثے سے متعلق دیگر حالات کا جائزہ لیا جاسکے۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ روس کے مشرقی حصے میں چین کی سرحد کے قریب واقع امور ریجن میں پیش آیا۔ علاقائی حکام کے مطابق طیارہ آبادی سے دور گرا، جبکہ پائلٹس نے ممکنہ طور پر طیارے کو رہائشی علاقوں سے دور رکھنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:قطری ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات بے نتیجہ ختم

واضح رہے کہ ٹی یو-95 روس کا طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے، جو کئی دہائیوں سے روسی فضائیہ میں استعمال ہورہا ہے۔ حادثے کے بعد طیارے کے گرنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں