ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،تمام سوار جان کی بازی ہار گئے

Canada helicopter crash
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 27 2026 |
کیوبیک: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ کیوبیک کے علاقے سینٹ بریجید-ڈی آئیبرویل میں پیش آیا، جو مونٹریال شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر دوپہر تقریباً ڈھائی بجے اچانک زمین پر گر گیا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر چار افراد سوار تھے، امدادی ٹیموں کے جائے حادثہ پر پہنچنے تک چاروں افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔ حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ جائے وقوعہ کو تحقیقات کے لیے محفوظ کرلیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر نجی ملکیت تھا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 14 افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرین کی شناخت اور دیگر تفصیلات جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں