پی آئی اے پر 1 کروڑ سے زائد جرمانہ، وجہ سامنے آگئی

پی آئی اے
جرمانہ پروازوں کی آمد کے بعد مسافروں کو سامان تاخیر سے فراہم کرنے پر عائد کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 26 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک): پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کو بروقت سامان فراہم نہ کرنے پر پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی دستاویز کے مطابق پی آئی اے پر یہ جرمانہ پروازوں کی آمد کے بعد مسافروں کو سامان تاخیر سے فراہم کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔

پی اے اے کے حکم نامے میں پی آئی اے کو 25 ستمبر تک جرمانے کی مکمل رقم ادا کرنے کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے، دستاویز کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے وارننگ کے باوجود ابھی تک جرمانہ ادا نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف پروازوں میں آپریشنل بے ضابطگیوں اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کے مسائل کے باعث سامان کی ترسیل میں تاخیر ہوئی، جس میں ایئرلائن کو مالی جرمانہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو 70 لاکھ روپے سے زائد جبکہ لاہور ایئر پورٹ پر 14 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام نے سامان کی تاخیر کی زمہ داری پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی سہولیات پر عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 14 افراد ہلاک

پی آئی اے کے جنرل منیجر ٹریفک طارق مجید کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر کنویئر بیلنس اور اسکینرز کی مناسب دستیابی نہ ہونے کے باعث مسافروں کو سامان بروقت فراہم نہیں ہوپاتا۔

انہوں نے کہا کہ متعدد پروازوں کے ایک ہی وقت میں اترنے سے بھی سامان کی ترسیل متاثر ہوتی ہے جبکہ پی اے اے کی آپریشنل صلاحیت محدود ہونے کے باعث بروقت گراؤنڈ ہینڈلنگ میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان نے کہا کہ ایئرلائنز پر جرمانے معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں اور دیگر فضائی کمپنیوں کو بھی ایسے جرمانوں کا سامنا ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جرمانے میں کمی یا اسے ختم کروانے کیلئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں