مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے

Sheikh Ibrahim Al Madani
فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم بن عادل المدنی انتقال کرگئے۔

ان کے انتقال کی خبر کے بعد حرمین شریفین سے وابستہ افراد اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شیخ ابراہیم المدنی مسجد الحرام کی مکبریہ سے وابستہ 24 بنیادی مؤذنین میں شامل تھے۔ ان مؤذنین میں سے 6 روزانہ پانچوں نمازوں اور فجر کی پہلی اذان کیلئے باری باری خدمات انجام دیتے ہیں۔ شیخ ابراہیم المدنی بالخصوص فجر کی اذان، تکبیرات اور امام کے پیچھے تکبیرات کی تبلیغ کے حوالے سے معروف تھے۔

حرمین شریفین کے سرکاری ادارے کی ویب سائٹ پر بھی شیخ ابراہیم بن عادل المدنی کا نام مسجد الحرام کے مؤذنین کی فہرست میں شامل ہے۔

شیخ ابراہیم المدنی نے ایک سابق گفتگو میں مسجد الحرام میں اپنی پہلی اذان کا واقعہ بھی بیان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کعبہ شریف کے گرد طواف کرنے والے افراد کو اپنی آواز میں اذان سنتے دیکھ کر وہ جذباتی ہوگئے تھے۔

ان کی وفات کی خبر کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی اذان اور تکبیرات کی ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز بھی شیئر کی جارہی ہیں، جبکہ ان کے نام سے متعلق پیغامات بھی گردش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

شیخ ابراہیم المدنی کی وفات پر ان کے چاہنے والوں اور حرمین سے وابستہ افراد نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں