راولپنڈی کے 48 سکولوں میں کل چھٹی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
پولیس نفری کی رہائش اور سیکیورٹی ڈیوٹی کے باعث ان اسکولوں میں کلاسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، انتظامیہ آج جائزہ لے گی کہ آیا ان اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل کر کے تعطیلات کا اعلان کیا جائے یا معمول کے مطابق تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قیام کیلئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 21 اسکول مختص کیے گئے ہیں جبکہ ٹیکسلا میں 10، گوجر خان میں 5، کلر سیداں میں 3 اور چکری انٹرچینج کے قریب 6 تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کا بڑا امتحان
حکام کے مطابق احتجاج سے قبل شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس کی مزید نفری بھی مرحلہ وار راولپنڈی پہنچ رہی ہے۔
پولیس اہلکاروں کی رہائش کے باعث متاثرہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کے حوالے سے انتظامیہ آج فیصلہ کرے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہونے کے بعد متعلقہ اسکول انتظامیہ والدین کو چھٹی یا کلاسز کے معمول کے مطابق جاری رہنے سے متعلق آگاہ کردے گی۔