میڈیکل میں جانے والے طلبہ کے لیے اہم خبر، ایم ڈی کیٹ 2026 سے متعلق اعلامیہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 20 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے منعقدہ ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ امتحان ملک کے 34 شہروں سمیت سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی منعقد کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے اسلام آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی انتظامات اور جاری عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین اب اپنی مرضی سے بجلی خرید سکیں گے

صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کے لیے اسلام آباد میں خصوصی امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے سوالات کا امتحان کے بعد پوسٹ ہاک تجزیہ کیا جائے گا، جبکہ موجودہ کونسل کی جانب سے یہ امتحان دوسری مرتبہ کامیابی سے منعقد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ 2026 کا پُرامن انعقاد ہوا،ایم ڈی کیٹ صبح 10 بجے شروع ہوا اور دوپہر ایک بجے اختتام پذیر ہوا۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کی جوابی کلید آج شام 6 بجے کے بعد جاری کی جائے گی،امیدوار کاربن کاپی اور سرکاری جوابی کلید سے متوقع نمبروں کا اندازہ کرسکیں گے،سرکاری نتیجہ ایک ہفتے کے اندر جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں