پاکستان سمیت 8 ممالک کی جانب سے فلسطینیوں کی غزہ سے بدخلی کے اسرائیلی بیانات مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 6 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت 8 ممالک نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کردیا

پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے منصوبے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش یا منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، جبکہ ایسی کوششیں خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

آٹھ ممالک نے واضح کیا کہ غزہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے اور غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس پر مشتمل فلسطینی سرزمین کے اتحاد کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔ 4 جون 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آنا چاہیے، جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

آٹھ ممالک نے فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر ثابت قدمی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے جائز حقوق کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو مسترد کردیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں