عمر میں جعلسازی، 2 بھارتی کرکٹرز پر پابندی عائد

بھارتی کرکٹ بورڈ
انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی روہت یادیو اور سابق عالمی کپ فاتح روی کمار کو دو سال کی پابندی کا سامنا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 5 2026 |
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ میں عمر کی جعلسازی کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا جس کے بعد انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی روہت یادیو اور سابق عالمی کپ فاتح روی کمار کو دو سال کی پابندی کا سامنا ہے۔

لیگ اسپنر روہت یادیو گزشتہ جولائی میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے دو میچز میں ایک وکٹ حاصل کی اور 94 رنز دیے۔

تاہم کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی پری سیزن دستاویزات کی جانچ کے دوران ان کی عمر میں 27 ماہ کا فرق سامنے آیا جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف آئندہ انڈر 19 سیریز کے سکواڈ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

روہت کو اس سے قبل 18 سالہ کھلاڑی کے طور پر درج کیا گیا تھا۔

عمر کی جانچ کے دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے مزید 64 کھلاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔

دوسری جانب 2022 انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے روی کمار کی عمر میں 40 ماہ سے زائد کا فرق سامنے آیا۔

ان کے 2025-26 سیزن تک کے عمر گروپ ریکارڈز بھی منسوخ قرار دیے جائیں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.57 ▼ 0.30
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.24 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.88 ▼ 1.59
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487 ▲ 16,926
Gold 22K Per Tola 427,613 ▲ 15,515
Gold 21K Per Tola 408,176 ▲ 14,810
Gold 18K Per Tola 349,865 ▲ 12,694
Silver Per Tola 6,970 ▲ 301
Platinum Per oz (USD) 1,824 ▲ 89.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87 ▲ 3.27
Diesel HSD Per Litre 267.06 ▲ 67.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00 ▲ 5.36
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں