ایران کا 3 آئل ٹینکرز اور 3 امریکی حمایت یافتہ بحری جہازوں پر حملہ

Iran Strait of Hormuz
فائل فوٹو
Updated | Published September, 6 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں 3 آئل ٹینکرز جبکہ دیگر علاقوں میں امریکا سے منسلک 3 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فورسز نے پہلے 3 ایرانی تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا اور انہیں نقصان پہنچایا، جس کے بعد ایرانی بحریہ نے جوابی کارروائی کی۔

ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش نہ کریں۔ پاسداران انقلاب نے بحری جہازوں کو امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلے ہونے کے دعووں پر اعتماد نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ایرانی بحریہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، جس کے باعث خطے میں تجارتی بحری آمدورفت اور عالمی توانائی کی سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں معمول کی صورتحال مکمل طور پر بحال کرنے کیلئے امریکی بحری اور اقتصادی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔

ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں جاری جارحانہ کارروائیاں مستقل طور پر ختم کی جائیں، جس کے بعد ہی آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ائیرشو کے دوران یونانی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

ذہن نشین رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری تجارتی راستوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں پیدا ہونے والی کشیدگی عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور توانائی کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں