ائیرشو کے دوران یونانی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

Greek Air Force F-4 Phantom Crash
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 6 2026 |
ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں جاری ائیرشو کے دوران یونانی فضائیہ کا ایف 4 فینٹم جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی اور فضا میں سیاہ دھویں کے گہرے بادل چھا گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ایتھنز فلائنگ ویک کے دوران پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں شہری اور سیاح فضائی مظاہروں کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ طیارے کے اچانک گرنے سے ائیرشو دیکھنے والے ہزاروں افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کردی، آگ پر قابو پانے اور متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کیلئے 11 پانی چھڑکنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سمیت 85 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

یونانی فضائیہ کے ایک اہلکار نے جنگی طیارے کے حادثے کی تصدیق کردی ہے، تاہم دو نشستوں والے ایف 4 فینٹم میں سوار پائلٹوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول چوری کی کوشش میں 37 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

حادثے کے نتیجے میں ائیرشو دیکھنے والے شائقین میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں