جنگ جلد ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump Iran Talks
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published August, 7 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ موجودہ جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔

ان کے بیان نے ایک بار پھر خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں شریک ہیں اور معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اس وقت کھلی ہوئی ہے اور امریکا کے کنٹرول میں ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ امریکا کے پاس گولہ بارود اور دفاعی وسائل کی بڑی مقدار موجود ہے اور ملک کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، امریکا اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھائے گا۔

دوسری جانب عرب میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کیلئے جاری سفارتی کوششیں تاحال تعطل کا شکار ہیں، مختلف سفارتی رابطوں کے باوجود کسی حتمی پیش رفت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ادھر ایرانی حکام نے ملک بھر خصوصاً دارالحکومت تہران میں داخلی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ حساس مقامات پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے نمٹنے کیلیے امریکا ہر ہتھیار استعمال کریگا: جے ڈی وینس

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے اور آئندہ چند روز میں ہونے والی سفارتی پیش رفت اس بحران کے مستقبل کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں