سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
25 کلو واٹ تک کے سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے براہ راست اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 7 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) گھریلو اور چھوٹے تجارتی صارفین کے لیے سولر سسٹم لگانا مزید اسان ہو گیا، نیپرا نے 25 کلو واٹ تک کے سولر سسٹمز کے لیے براہ راست منظوری کی شرط ختم کرتے ہوئے نئے قواعد نافذ کر دیے ہیں۔
نئے قواعد کے مطابق اپ 25 کلو واٹ تک کے سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے براہ راست اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں خود منظوری جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔
یہ فیصلہ سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل تیز آسان اور کم پیچیدہ بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت 400 روپے سے تجاوز کر گئی
نئے ضوابط کے تحت توقع کی جارہی ہے کہ گھریلو اور چھوٹے کاروباری صارفین کو منظوری کے لیے طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا جبکہ سولر توانائی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔