پی سی بی نے حمزہ نذر پر 2 سال پابندی عائد کر دی
پی سی بی کے مطابق پابندی کے دوران حمزہ نذر کسی بھی ڈومیسٹک یا بین الاقوامی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
بورڈ نے بتایا کہ یہ فیصلہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں ویزا درخواست کے دوران فراہم کی گئی معلومات کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ حمزہ نذر نے مکمل اور درست معلومات فراہم نہیں کیں نیز بعض اہم حقائق چھپائے اور گمراہ کن تفصیلات جمع کرائی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جبکہ حمزہ نذر کو اپنا موقف پیش کرنے کا بھی مکمل موقع دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جانبحق
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ غلط بیانی، حقائق چھپانے اور گمراہ کن معلومات فراہم کرنے جیسے معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔
بورڈ نے واضح کیا کہ کسی بھی فرد کو پاکستان کرکٹ، پی سی بی اور شائقین کی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔