جرمنی میں ہنر مند افراد کے لیے ملازمتوں کا بڑا موقع، درخواستیں طلب

جرمنی میں ہنر مند افراد کے لیے ملازمتوں کے نئے موقع
جرمنی نے مختلف شعبوں میں ہنر مند غیرملکی افراد کے لیے ملازمت اور ویزا سے متعلق راہنمائی جاری کردی/فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 5 2026 |
برلن:(ویب ڈیسک) جرمنی نے ہنر مند اور پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر مختلف شعبوں میں غیر ملکی کارکنوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کر دیے ہیں۔ حکومت نے ویزا، رہائش اور درخواست کے طریقہ کار سے متعلق بھی مکمل رہنمائی جاری کر دی ہے۔

احکام کے مطابق صحت، میڈیکل ٹیکنالوجی، تعلیم، سیاحت، ہوٹلنگ اور ریسٹورنٹ انڈسٹری سمیت متعدد شعبوں میں اہل اور تربیت یافتہ افراد کی بھرتیاں جاری ہیں۔

صحت کے شعبے میں ڈینٹل اسسٹنٹ، میڈیکل اسسٹنٹ، ویٹرنری اسسٹنٹ، فزیوتھراپسٹ، آکوپیشنل تھرآپسٹ، فارماسسٹ، ریڈیالوجی، ٹیکنیشن، سرجیکل ٹیکنالوجسٹ، اینستھیزیا اسسٹنٹ، پیرا میڈیکس، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اور پاؤں کے امراض کے ماہرین کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اسی طرح میڈیکل ٹیکنالوجی میں ڈینٹل ٹیکنیشن ہیئرنگ ایڈ اسپیشلسٹ، آپٹیشن اور آرتھوپیڈک ٹیکنیشنز کیلئے بھی روزگار کے مواقع موجود ہیں۔

ہوٹلنگ اور سیاحت کے شعبے میں ہوٹل مینیجرز، ریسٹورنٹ اسپیشلسٹ، کیٹرنگ ماہرین اور باورچیوں کی ضرورت برقرار ہے جبکہ تعلمی شعبے میں اساتذہ، سوشل ورکرز اور ایجوکیٹرز کی بھی بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

جرمن حکام کے مطابق ملازمت کے خواہشمند افراد کے پاس تسلیم شدہ تعلیمی ڈگری یا پیشہ ورانہ تربیت ہونا ضروری ہے جسے جرمنی کے قوانین کے مطابق قبول کیا جاتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ درخواست جمع کرانے سے پہلے امیدوار اپنی تعلیمی اسناد، پیشہ ورانہ قابلیت اور ویزا کی شرائط کا مکمل جائزہ لیں تاکہ ملازمت کے حصول کا عمل آسان ہوسکے۔

درخواست کیسے دیں؟

پیشوں سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے:
https://web.arbeitsagentur.de/berufenet

دستیاب ملازمتیں دیکھنے اور درخواست دینے کے لیے:
https://www.make-it-in-germany.com/en/working-in-germany/job-listings

ویزا، اہلیت اور مطلوبہ شعبوں کی مکمل رہنمائی کے لیے:
https://www.make-it-in-germany.com/en/working-in-germany/professions-in-demand/other-professions-in-demand

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں