سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز کے متعلق وزارت خزانہ کی اہم وضاحت

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز کے متعلق اہم وضاحت کردی
وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی 2023 اور 2024 والے ایڈہاک ریلیف الاوٴنسز کی شرح مقرر کردی گئی/فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 5 2026 |
(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی کرتے ہوئے نئے اور پرانے ملازمین کے لیے 2023 اور2024 والے ایڈہاک ریلیف الاوٴنسز کی شرح مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے 2 ایڈہاک الاوٴنسز منجمند کر دیئے گئے، نئے اور پرانے ملازمین کیلئے 2023 اور2024 والے ایڈہاک ریلیف الاوٴنسز کی شرح مقرر کردی گئی۔

آفس میمورنڈم کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاوٴنس کی شرح مزید بڑھنے کے بجائے اسی سطح پر فریز رہیں گی، ایڈ ہاک ریلیف الاوٴنس 2023 اور 2024 کے بارے میں واضح کر دیا گیا۔

ایڈ ہاک ریلیف الاوٴنس2023 پہلے ہی 30 جون 2023 کی سطح پر منجمد ہے، نئے ملازمین کو بھی الاوٴنس بنیادی اسکیل 2022 کے مطابق ملے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق خصوصی تنخواہیں اور متعلقہ الاونسز بھی 30 جون 2026 کی سطح پرمنجمند رہیں گے، گریڈ 1 سے16 تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 35 فیصد الاوٴنس دیا جائے گا۔

گریڈ 17 سے22 کے ملازمین کو 30 فیصد ایڈہاک ریلیف الاوٴنس دیا جائے گا یہ ایڈہاک ریلیف الاونس آئندہ احکامات تک اسی شرح پر منجمند رہے گا۔

آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاوٴنس 2024 بھی بنیادی پیاسکیل 2022 کی بنیاد پرملیگا، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ، اعداد و شمار جاری

گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 20 فیصد تک الاونس دیا جائے گا، یہ الاوٴنس بھی 30 جون 2026 کی سطح پر منجمند رہے گا۔

یکم جولائی 2026 سے بھرتی ملازمین کا الاوٴنس 2024 کے بنیادی پے اسکیل کے مطابق ہوگا
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں