جنوبی کوریا میں شدید گرمی قہر بن گئی، 16 افراد ہلاک

جنوبی کوریا
اتوار کے روز یانگسان شہر میں پارہ 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 4 2026 |
سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں جبکہ رواں سال اب تک گرمی سے متعلق مختلف واقعات میں 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ کے مطابق 15 مئی سے 2 اگست کے دوران گرمی سے متعلق بیماریوں کی 2 ہزار 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ تین مرتبہ ٹوٹا ہے جبکہ اتوار کے روز یانگسان شہر میں پارہ 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو کہ ملکی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ایک ہی خاندان کے 112 افراد کی لاشیں ملبے سے برآمد

درالحکومت سیئول میں بھی شدید ہیٹ ویو وارننگ جاری کر دی گئی ہے جہاں آج درجہ حرارت دوبارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بزرگوں اور معذور افراد سمیت 63 ہزار حساس شہریوں کی طبی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ انہیں گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

شدید گرمی کا زور کم کرنے کے لیے سیئول میں 200 ٹرکوں کے ذریعے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں