قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی خالقِ حقیقی سے جا ملے

Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani Death
فائل فوٹو
Updated | Published July, 12 2026 |
دوحہ:(ویب ڈیسک) قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے، قطری امیری دیوان کے مطابق سابق امیر کی عمر 74 برس تھی۔

ان کے انتقال کی خبر پر قطر سمیت عالمی سطح پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، ان کے دورِ اقتدار میں قطر نے معاشی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی کی اور دنیا کے امیر ترین ممالک میں شامل ہوا۔

2013 میں شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے بیٹے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حوالے کر دیا تھا۔ اقتدار کی منتقلی کو خطے میں ایک اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا گیا،شیخ حمد نے بعد ازاں بھی قطر کی ترقی اور عالمی تعلقات میں اپنا کردار ادا کیا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سابق قطری امیر کی خطے میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم کے اہلِ خانہ اور قطری عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رہنما مسلم لیگ (ن) لعل بخش جتوئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے دور میں قطر نے عالمی سیاست، توانائی، سفارت کاری اور معاشی میدان میں اپنی شناخت مضبوط کی۔ ان کی قیادت میں ملک نے کئی اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کیے اور عالمی سطح پر اپنا اثر و رسوخ بڑھایا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں