تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور نظرثانی شدہ پے اسکیل کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 12 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور نظرثانی شدہ پے اسکیل کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی وضاحت کے مطابق صوبے کے سرکاری ملازمین کو ماہ جولائی 2026 سے نظرثانی شدہ پے اسکیلز کے تحت 7 فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اس فیصلے کے تحت ملازمین کی تنخواہیں نئے پے اسکیل کی بنیاد پر مرتب کی جائیں گی اور اسی بنیاد پر تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے مطابق ریوائزڈ پے سکیل کے نفاذ کے بعد سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں کا نیا تعین کیا جائے گا جس کے بعد ایڈہاک ریلیف الاؤنس شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے موجودہ دباؤ میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومتی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق جولائی 2026 سے ہو گا، جبکہ متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی تیاری نئے پے اسکیل کے مطابق کی جائے گی تاکہ انہیں مقررہ وقت پر ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب ملازمین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں تنخواہوں میں اضافہ ایک مثبت قدم ہے تاہم مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے مزید ریلیف کی ضرورت ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں