علی امین گنڈاپور اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑے

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑے، علی امین گنڈاپور کے سامنے آنے والے آڈیو پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 12 2026 | Muhammad Bilal
پشاور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑے، علی امین گنڈاپور کے سامنے آنے والے آڈیو پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

علی امین گنڈاپور نے آڈیو پیغام میں وفاق کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پارٹی رہنماؤں کی شرکت پر قیادت پر کڑی تنقید کی ۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت وفاقی حکومت میں شامل پارٹیوں نے ملاکنڈ میں ٹیکس کا نفاذ کیا ، وفاق آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ملبہ ہمارے اوپر ڈال رہا ہے کہ صوبائی حکومت اقدامات کرے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر ہمیں ووٹ دیا ہم ان کو وفاق کی جھولی میں ڈال رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف میں یہ کون اور کس طرح کے فیصلے کر رہا ہے، کس کی مشاورت سے اے پی سی میں گئے؟

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کے بھائی کیخلاف سنگین الزام، اپنے ایم پی اے نے خط لکھ دیا

ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ میں یہ ٹیکس 2018 کی نگراں حکومت کے دور میں لگا دیا گیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے کابینہ اجلاس میں یہ معاملہ اٹھا کر اسی وقت ٹیکس ختم کر نے کا فیصلہ کیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے نام لیے بغیر قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا پارٹی، نظریہ اور ان لوگوں پر رحم کھائیں جنہوں نے آپ کو ووٹ کر ایوان میں اپنا نمائندہ منتخب کیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں