ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کر دی

Strait of Hormuz Closure
فائل فوٹو
Updated | Published July, 12 2026 |
تہران:(ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اطلاع تک آبنائے ہرمز سے کسی بھی بحری جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک ایسے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس نے مبینہ طور پر اپنی شناخت اور ٹریکنگ سسٹم بند کر رکھا تھا اور مقررہ بحری راستے سے ہٹ گیا تھا۔

بیان کے مطابق پہلے مذکورہ جہاز کو انتباہی فائرنگ کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم مبینہ طور پر ہدایات پر عمل نہ ہونے کے بعد اس پر کروز میزائل داغا گیا، جس سے جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔

ایرانی دعوے کے مطابق واقعے کے بعد عملے کے چند ارکان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم اس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ کی مبینہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور خطے میں موجود نئے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار سمندری راستے کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔ اس لیے اس آبی گزرگاہ سے متعلق کسی بھی پیش رفت پر عالمی منڈیاں اور بین الاقوامی برادری گہری نظر رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا اُردن میں امریکی فوجی اڈے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

تاحال ایران کے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے اور مزید سرکاری بیانات سامنے آنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں