ایران کا اُردن میں امریکی فوجی اڈے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

Iran US Conflict
فائل فوٹو
Updated | Published July, 12 2026 |
تہران:(ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں اُردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ایم کیو ڈرون ہینگر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی حالیہ امریکی حملوں کے ردعمل میں کی گئی، جس کا مقصد امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ کارروائی کے دوران امریکی فوجی اڈے کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور ڈرون ہینگر کو نقصان پہنچایا گیا۔

ایرانی حکام نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر قانونی راستے پر متعدد بحری جہازوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی، تاہم ایرانی بحری افواج نے بروقت اور مؤثر ردعمل دے کر صورتحال کو قابو میں رکھا۔

بیان کے مطابق اس کے بعد امریکی فوج نے جنوبی ایران کے ساحلی علاقوں میں موجود بعض ساحلی اڈوں اور ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا، جس کے جواب میں ایرانی افواج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جوابی حملے کیے۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے ایرانی دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر سامنے آگئی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے، دونوں ممالک کی جانب سے سامنے آنے والے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہ ہونے کے باعث صورتحال پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں