تہران: شہید علی خامنہ ای کے جنازے کے جلوس میں لاکھوں افراد شریک

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
جلوس کے بعد شہید سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو قم منتقل کیا جائے گا/فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published July, 6 2026 |
تہران (ویب ڈیسک): تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس کا آغاز ہوگیا جس میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شہید سپریم لیڈر کے جنازے کا جلوس دارالحکومت میں شروع ہوا جس میں سوگواروں کا ایک بڑا ہجوم شریک ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جلوس کا آغاز تہران کی گرینڈ مصلّیٰ سے ہوا جہاں شہید خامنہ ای کا جسدِ خاکی گزشتہ دو روز سے عوامی دیدار کے لیے رکھا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جلوس تقریباً 10 کلومیٹر کا راستہ طے کرے گا اور یہ 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت، تعزیتی تقریبات کا شیڈول جاری

جلوس دماؤند اسٹریٹ، امام حسین اسکوائر، انقلاب اسٹریٹ، انقلاب اسکوائر، آزادی اسٹریٹ، آزادی اسکوائر اور شہید لشکری ہائی وے سے گزرے گا۔

جلوس کے بعد شہید سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو قم منتقل کیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے اس اجتماع کو ملک کی جدید تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع قرار دیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.35 ▲ 0.25
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.43 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.69 ▲ 0.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.78 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,728 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 399,418 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 381,262 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 326,796 ▼ 15
Silver Per Tola 6,507 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,642 ▼ 4.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں