سمپسنز کی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کی پیشگوئی وائرل
دی سمپسنز کی دہائیوں پرانی ایک قسط ایک بار پھر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جہاں سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس اینیمیٹڈ سٹ کام نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کی پیشگوئی کی تھی۔
The Simpsons Season 9, Episode 5 literally predicted a Portugal vs Mexico 2026 World Cup Final
— Ohene🚶🏽 (@ik_ohene7) June 8, 2026
The scriptwriters don’t miss. pic.twitter.com/VvPkvoBr1v
یہ وائرل تھیوری 1997 کی قسط "دی کارٹریج فیملی” کی طرف اشارہ کرتی ہے جس میں ایک ٹیلی ویژن اشتہار میکسیکو اور پرتگال کے درمیان فٹ بال میچ کی تشہیر کرتا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ "زمین پر کون سی قوم سب سے عظیم ہے”۔ بہت سے مداحوں نے اس منظر کو اس بات کا ثبوت مانا ہے کہ اس طویل عرصے سے چلنے والی سیریز نے اس سال کے ورلڈ کپ فائنل کی پہلے سے پیشگوئی کر دی تھی۔
تاہم باریک بینی سے جائزہ لینے پر یہ دعویٰ درست ثابت نہیں ہوتا۔ اگرچہ وائرل پوسٹس میں دکھائی جانے والی ویڈیو کلپ اصلی ہے لکن اس قسط میں کبھی بھی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ میکسیکو اور پرتگال کا یہ فرضی میچ ورلڈ کپ کا فائنل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل باہر
اس کے بجائے یہ صرف ایک عام فٹ بال میچ کو ظاہر کرتا ہے جس کا کسی حقیقی ٹورنامنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ تھیوری پہلے بھی سامنے آچکی ہے، 2018 اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی انٹرنیٹ پر بالکل اسی طرح کے دعوے گردش کر رہے تھے۔
This knockout bracket has aligned with the Simpsons' Mexico 🇲🇽 vs Portugal 🇵🇹 final prediction. Both teams are on opposite sides of the bracket. Do you think this is possible?#FIFAWorldCup pic.twitter.com/8fTEzwy5yF
— The Foxxy 🦊One (@foxxydammie) June 28, 2026
اس افواہ کو اس سال دوبارہ اس لیے توجہ ملی ہے کیونکہ میکسیکو اس ٹورنامنٹ کے میزبان ممالک میں سے ایک ہے اور موجودہ ناک آؤٹ بریکٹ کے مطابق یہ امکان اب بھی موجود ہے کہ میکسیکو اور پرتگال فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے آسکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ "دی سمپسنز” کے اس فرضی میچ کا کوئی فاتح بھی سامنے نہیں آتا، کھیل اتنا بورنگ ہو جاتا ہے کہ میچ کا کوئی نتیجہ نکلنے سے پہلے ہی اسپرنگ فیلڈ کے تماشائی ہنگامہ آرائی شروع کر دیتے ہیں۔
2026 کے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔