سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان، آج مزید سستا ہو گیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے پر آ گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے رہ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی فی اونس سونے کے بھاؤ گر گئے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد عالمی صرافہ منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 4 ہزار 125 ڈالر فی اونس رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
علاوہ ازیں مقامی سطح پر آج فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، 24 قیراط کی حامل فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 559 روپے کی سطح پر آگئی۔