آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت، تعزیتی تقریبات کا شیڈول جاری

Ayatollah Ali Khamenei Funeral
فائل فوٹو
Updated | Published July, 3 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ سنٹر میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے آخری دیدار کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بھر سے آنے والے سرکاری وفود، مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔ حسینیہ میں سوگ کی فضا قائم ہے اور تعزیتی تقریبات میں غیر معمولی شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کے ساتھ ان کے خاندان کے چار دیگر شہدا کے تابوت بھی رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو ہونے والے حملے میں ان کی اہلیہ، داماد، ایک بہو اور دو سالہ نواسی بھی جاں بحق ہوئے تھے، جنہیں مشترکہ طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکومت نے آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات کا سرکاری شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق 4 جولائی سے تہران میں چھ روزہ سوگ اور مختلف تعزیتی تقریبات کا آغاز ہوگا، جبکہ 6 جولائی کو دارالحکومت کی مرکزی شاہراہوں پر نمازِ جنازہ اور جنازے کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق 7 جولائی کو جسدِ خاکی کو تہران سے مقدس شہر قم منتقل کیا جائے گا، اس کے بعد 8 جولائی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی، جبکہ 9 جولائی کو جسدِ خاکی دوبارہ ایران لایا جائے گا اور اسی روز مشہد میں تدفین کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں دورانِ پرواز چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کے تقریباً 90 ممالک کے سربراہان، نمائندے اور مذہبی شخصیات ان تقریبات میں شرکت کریں گے، جس کے باعث سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام تقریبات کو عالمی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں