نماز جمعہ کے خطبے کے دوران علامہ ناصر مدنی کو ہارٹ اٹیک
علامہ ناصر مدنی خطبہ دیتے ہوئے کلمہ طیبہ کی تلاوت کر رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published July, 3 2026 |
جہانیاں (ویب ڈیسک) نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران معروف مذہبی سکالر علامہ ناصر مدنی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق علامہ ناصر مدنی خطبہ دیتے ہوئے کلمہ طیبہ کی تلاوت کر رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، تاہم اس حوالے سے ڈاکٹرز کی جانب سے حتمی طبی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔
#بریکنگ #نیوز
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) July 3, 2026
جہانیاں علامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ کے دوران ہارٹ اٹیک تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل pic.twitter.com/CxhqwazgPG
واقعے کے فوراً بعد ڈی ایس پی ملک عبدالمجید اور دیگر افراد نے انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد مزید بہتر علاج کی غرض سے انہیں ملتان ریفر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے، جبکہ ان کی صحت یابی کے لیے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی جا رہی ہے۔