بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

US Navy Seahawk helicopter
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 2 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی بحریہ کا ایک سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، اس میں سوار ایک اہلکار لاپتہ ہو گیا ہے۔

واقعے کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، جس میں فضائی اور بحری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثہ دورانِ پرواز پیش آیا، جب ہیلی کاپٹر کو اچانک تکنیکی خرابی یا کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ عملے نے ہیلی کاپٹر کو بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرانے کی کوشش کی، تاہم لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر شدید متاثر ہوا اور مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

امریکی بحری بیڑے نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے چار ارکان میں سے تین کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ ایک اہلکار اب بھی لاپتہ ہے۔ اس کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور امدادی ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

امریکی بحریہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر کسی ایک وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم تکنیکی خرابی سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔

دوسری جانب حکام نے لاپتہ اہلکار کی تلاش کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید فضائی اور بحری وسائل کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ امریکی بحریہ نے فی الحال حادثے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

یاد رہے کہ حالیہ دنوں دنیا کے مختلف حصوں میں فضائی حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ اتوار فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں اسکائی ڈائیونگ کیلئے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں