یورپ میں شدید گرمی کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں

Europe Heatwave
فائل فوٹو
Updated | Published June, 28 2026 |
برلن:(ویب ڈیسک) یورپ اس وقت شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، جہاں اسکینڈے نیویا سے لے کر الپس تک وسیع علاقے غیر معمولی درجہ حرارت کا سامنا کر رہے ہیں۔

بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جبکہ مختلف ممالک میں گرمی سے متعلقہ واقعات کے باعث درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فرانس، جرمنی، ڈنمارک اور چیک جمہوریہ میں ہفتے کے روز گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔ جرمنی اور ڈنمارک میں تاریخ کے بلند ترین درجہ حرارت کے ابتدائی ریکارڈ سامنے آئے، جبکہ سوئٹزرلینڈ میں جون کے مہینے کا نیا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل برطانیہ اور فرانس بھی شدید گرمی کی نئی سطحیں ریکارڈ کر چکے ہیں۔

جرمن محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی ریاست سیکسنی انہالٹ کے علاقے مویکرن ڈریوٹز میں درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ایک روز قبل قائم ہونے والے 41.3 ڈگری کے ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔

ہیمبرگ میں درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے پر پولیس نے شہریوں کو ٹھنڈک فراہم کرنے کیلئے واٹر کینن کے ذریعے ہلکا پانی چھڑکا۔

ڈنمارک کے محکمہ موسمیات نے شہر آروس کے شمال میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا، جو 1874 میں ریکارڈنگ کے آغاز کے بعد ملک کا بلند ترین درجہ حرارت قرار دیا جا رہا ہے۔ چیک جمہوریہ میں پراگ کے شمالی علاقوں میں 40.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سلوواکیہ کے دارالحکومت براتسلاوا میں جمعہ کی رات کو ملکی تاریخ کی گرم ترین رات قرار دیا گیا۔

ماہرین موسمیات اور سائنسدانوں نے اس غیر معمولی گرمی کی لہر کو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ قرار دیا ہے، ان کے مطابق انسانی سرگرمیوں کے باعث پیدا ہونے والی کلائمیٹ چینج کے بغیر اس شدت کی گرمی کا امکان نہ ہونے کے برابر تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ گزشتہ دو دہائیوں کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔

جرمنی کی سابق پارلیمانی رہنما کترین گوئرنگ ایکارٹ نے کہا کہ یہ صورتحال محض گرمیوں کا موسم نہیں بلکہ ایک سنگین صحت عامہ کا بحران ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

یورپ بھر میں شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث صحت اور انفراسٹرکچر دونوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55 ▲ 0.50
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.36 ▲ 0.69
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.71 ▲ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں