فیڈل کاسترو کے قریبی ساتھی رامیرُو والڈیز انتقال کر گئے

Ramiro Valdes death
فائل فوٹو
Updated | Published June, 22 2026 |
ہوانا: (ویب ڈیسک) کیوبا کے ممتاز انقلابی رہنما، سابق نائب صدر اور فیڈل کاسترو کے قریبی ساتھی رامیرُو والڈیز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی تصدیق کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کانیل نے سوشل میڈیا پر کی، تاہم ان کی وفات کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

رامیرُو والڈیز کو کیوبا کے انقلاب کے اہم ترین معماروں میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے 1953 میں فیڈل کاسترو کے ساتھ مونکاڈا بیرک پر حملے میں حصہ لیا، جسے بعد میں کیوبا کے انقلابی سفر کا نقطۂ آغاز قرار دیا گیا۔

اس ناکام کارروائی کے بعد وہ دیگر انقلابی ساتھیوں کے ہمراہ میکسیکو جلاوطن ہو گئے، جہاں سے انہوں نے دوبارہ جدوجہد کی تیاری کی۔

1956 میں وہ فیڈل کاسترو اور دیگر انقلابیوں کے ساتھ مشہور کشتی گرانما کے ذریعے کیوبا واپس پہنچے اور مسلح تحریک کو ازسرِنو منظم کیا، طویل جدوجہد کے بعد 1959 میں انقلاب کامیاب ہوا اور فیڈل کاسترو کی حکومت قائم ہوئی، جس میں رامیرُو والڈیز نے مرکزی کردار ادا کیا۔

انقلاب کے بعد انہوں نے کئی اہم سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دیں، وہ وزیر داخلہ، نائب وزیر دفاع، نائب صدر اور حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی رہے۔ کیوبا کی ریاست اور انقلاب کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہیرو آف دی ریپبلک اور کمانڈر آف دی ریولوشن جیسے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل انتقال کر گئے

صدر میگوئل ڈیاز کانیل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ رامیرُو والڈیز کی وفات ایک ایسے رہنما کا نقصان ہے جس نے اپنی پوری زندگی انقلاب اور قوم کی خدمت کیلئے وقف کر دی، انہوں نے کہا کہ ان کا بچھڑ جانا ایک والد جیسی شخصیت کے کھو جانے کے مترادف ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں